کراچی: بیوی کے قتل کا الزام ایس ایس پی جمشید 6 ماہ بعد گرفتار

29 جنوری 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گرفتار ایس ایس پی جمشید انعام اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر کراچی جیل بھیج دیا گیا۔ جمشید کو گزشتہ شب ڈیفنس تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ جمشید پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم کو سیشن جج جنوبی امداد کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم کو 11 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔میاں جمشید نے 17جولائی 2015 کو تھانہ ڈیفنس میں اپنی اہلیہ حناکو فارنگ کرکے قتل کردیا تھا اور اس کے بعد مردان فرار ہوگیا تھا ملزم نے فرار کے بعد اپنا تبادلہ کوئٹہ کرالیا تھا۔ عدالت نے ملزم کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اسے اشتہاری قرار دیا تھا اور اس کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔