بہاولپور: چولستان میں شکار کھیلنے کیلئے تین خصوصی طیاروں میں متحدہ عرب امارات کے شہزادوں کی آمد

29 جنوری 2016

بہاول پور (آن لائن)چولستان میں شکار کھیلنے کے لیے بہاول پور ائیر پورٹ پر متحدہ عرب امارت کے تین خصوصی طیارے پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ان تین طیاروں میں متحدہ عرب امارت کی شاہی فیملی کے شہزادوں سمیت چولستان میں شکار کھیلنے کے لیے ایڈوانس شکار پارٹی کے 55 افراد شامل تھے۔