بیوی کو قتل کرنے والے کو سزائے موت، ایک لاکھ جرمانہ
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم اویس کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا، ملزم نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی بیوی صائمہ کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا گزشتہ روزایڈیشنل سیشن جج نے وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم اویس کو اپنی بیوی کو قتل کر نے پر سزائے موت اور1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگئی ۔