قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

29 جنوری 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے سزائے موت پانیوالے قتل کے جرم ذوالفقار کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں مجرم کو 3 فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائیگی ذوالفقار نے 1995ء میں پرویز نامی شخص کو قتل کیا تھا ذوالفقار کو سیشن عدالت سے سزائے موت سنائی گئی اور ہائی کورٹ سپریم کورٹ سے جرم کی اپیل مسترد کر دی گئی۔