نجی ہسپتال میں دوران علاج انتقال کرنیوالی خاتون کے طلائی کڑے چوری، بیٹے نے انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

29 جنوری 2016

لاہور (نامہ نگار) شہری نے نجی ہسپتال میں ہلاک ہونیوالی اپنی والدہ کے طلائی کڑے چوری ہونے پر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ شادمان میں درخواست دے دی ہے درخواست گزار خالد کے مطابق اس کی والدہ کا نجی ہسپتال میں دوران علاج انتقال ہو گیا تو ہسپتال عملے و انتظامیہ نے میری وفات پا جانے والی والدہ کے بازو سے لاکھوں روپے مالیت کے تین طلائی کڑے اتار لئے۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔