کار کی زد میں آ کر خاتون ہلاک‘ وین ٹینکر سے ٹکرا کر الٹ گئی‘ شہری چل بسا‘ 35 زخمی

29 جنوری 2016

لاہور+ فیروز (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق 35 شدید زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ اقبال ٹائون کے علاقہ میں مون مارکیٹ کے قریب 30 سالہ اسد اور 25 سالہ سمعیہ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ انہیں پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس سے اسد اور سمعیہ زخمی ہو گئے جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی بنگلہ پلی کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتی ہوئی خاتون خورشید بی بی کو روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہو گئی سٹی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے متوفیہ کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کے قریب ٹینکر اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم میں ویگن بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص انتظار احمد ہلاک اور چار عورتوں سمیت اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔ کالا خطائی روڈ پر ویگن اور کار کے تصادم میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جی ٹی روڈ پر دو ویگنوں کے تصادم میں دس افراد زخمی ہو گئے۔