43 لاکھ روپے کی وارداتیں، دو گھروں کا صفایا، متعدد فیملیاں لٹ گئیں

29 جنوری 2016

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے محمد خان کے گھر گھس سے 8 لاکھ روپے مالیت ، رمیض سے 6 لاکھ عامر کی فیملی سے 5 لاکھ سے 3 لاکھ عاشق سے ایک لاکھ ابرار سے 80ہزارروپے ان تمام سے موبائل ف و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے راوی روڈ میں ایک دکان سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیاہے ۔ یاسین ،مراد، مبین کی کاریں جبکہ عابد، راشد آصف، مستقیم، صداقت، اسلم،م محمد علی، وسیم،عرفان، صفدر، امین کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک پٹرول پمپ کے ملازم منظور احمد 8 لاکھ 70 ہزار روپے تین بیوپاریوں سلیم اور اشرف وغیرہ سے تقریباً دو لاکھ روپے کی رقم موبائل چھین کر لے گئے کالر پنڈ کے قریب چوروں نے چھ لاکھ روپے کی کیبل چوری کر لی۔