لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 7 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا شرقپور مریدکے اور فیروز والہ تھانہ کے علاقے میں لڑائی جھگڑے واقعات میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ شہزاد اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے نوجوان بلال کو تشدد کا نشانہ بنایا فرار ہو گئے رمضان اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے بابر نامی کو زخمی کیا اللہ دتہ وغیرہ نے حملہ کرکے اپنے مخالف کو زخمی کر دیا لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔