ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار 35 موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز، اسلحہ برآمد

29 جنوری 2016
ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار 35 موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز، اسلحہ برآمد

لاہور (نامہ نگار) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹائون نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ٹونی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 35 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ڈی ایس پی ماڈل ٹائون سلیم مختار بٹ کی سربراہی میںبشارت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے ٹونی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عثمان علی عرف ٹونی اور اس کے ساتھی سلطان احسن عرف ڈہلو کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی 35موٹر سائیکلیں ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔