ناقص تفتیش: سپریم کورٹ نے ڈی پی او، ایس پی انویسٹی گیشن نارروال کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا

29 جنوری 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ناقص تفتیش پر ڈی پی او نارووال حشمت کمال اور ایس پی انویسٹی گیشن فہمیدہ یاسمین کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تھانہ سٹی نارووال میں درج فائرنگ کے مقدمے میں ملزم بلال کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔