ایک تصویر ایک کہانی....

29 جنوری 2016

پیر غازی روڈ شمع اچھرہ کا رہائشی 35 سالہ معذور شخص ٹرائی سائیکل پر اشیاءفروخت کر کے وقت گزار رہا ہے ‘ 15 سال کی عمر میں پولیو کے باعث ٹانگوں سے معذور ہوا۔ ماں کی وفات کے بعد باپ نے دوسری شادی کرلی علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی جس سے بیماری زندگی کا روگ بن گئی۔ اس کا ایک اور بھائی بھی ہے جو چار بچوں کا باپ ہے وہ بھی کوئی مدد نہیں کرتا۔ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو امداد کیلئے درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔ بلکہ الٹا مذاق اڑایا جاتا ہے‘ وہ اپنی ایک عمر رسیدہ غیر شادی شدہ پھوپھی کے ساتھ رہ رہا ہے جس نے اسے پالا سارا دن مزدری کے بعد 200 روپے بن جاتے ہیں جس سے دونوں کی گذر اوقات ہو جاتی ہے۔(فوٹو: گل نواز)