انسٹی ٹیوٹ پبلک ہیلتھ بیماریوں کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے: نجم شاہ
لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ بیماریوں کی روک تھام ، ریسرچ اور آگاہی کے سلسلے میں زیادہ موثر انداز میں کردار اداکرے۔حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ آئی پی ایچ ایک ہفتہ کے اندر بیماریوں کی روک تھام اورآگاہی کے بارے ڈینگی کی طرزپر معیاری طریقہ کار تیار کر کے محکمہ صحت کو پیش کرے۔ سیکرٹری صحت نے فوری طور پر ایک کور کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی-انہوںنے یہ ہدایات ےہاں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے دورہ کے موقع پر ایک اجلاس میں جاری کیں-اجلاس میں ڈین آئی پی ایچ پروفیسر معاذاحمد، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل)ڈاکٹر سلمان شاہد ، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ناصرشاکر،پروفیسر فرخندہ کوکب، پروفیسر ذر فشاں طاہر، پروفیسر روبینہ ، ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر سجادالحسن اوردیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔