ایم پی اے ہاسٹلز اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں 44 لاکھ 73 ہزار کی نئی ایل ای ڈیز لگادی گئیں

29 جنوری 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ارکان اسمبلی کے ہاسٹل اور اسمبلی سیکرٹریٹ میں44لاکھ سے زائد مالیت سے نئی ایل ای ڈیز لگا دی گئیں۔ ایم پی اے ہاسٹل، پیپلز ہاﺅس،قائد حزب اختلاف اور وزراءکے دفاتر کےلئے 106ایل ای ڈیز خریدی گئی ہیں ۔40انچ کی ایل ڈی 42200روپے میںخریدی گئی مجموعی طور پر 44لاکھ73ہزار200روپے خرچ ہوئے۔