جماعت اسلامی یکم مارچ سے سود، کرپشن کیخلاف مہم چلائے گی: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال اور پُرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔ جماعت اسلامی یکم مارچ سے کرپشن، غربت اور سود کیخلاف بڑی عوامی رابطہ مُہم چلائے گی۔ سود کی لعنت کیخلاف سپریم کورٹ لیت ولعل سے نہیں بلکہ پاکستان کے آئین اور قرآن وسنت کے مطابق فیصلہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ ہالامیں جمعیت طلبہ عربیہ کی ”نفاذ اسلام کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ عبدالرحمن عباسی، مولاناعبدالوحید قریشی، عبدالحفیظ بجارانی، جلال الدین منصوری نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ توہین رسالت کے مرتکب اوراہانت قرآن میں ملوث شیطان صفت لوگوں کی سرپرستی کرنے والاامریکہ سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، چارسدہ، جمرود اور بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ملوث ہے۔