قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے اصلاحات کی جائیں:مقررین

29 جنوری 2016
قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے اصلاحات کی جائیں:مقررین

لاہور (نیوزرپورٹر) حکومت صارفین سے بجلی کے چارجز کے علاوہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بھاری ٹیکس وصول نہ کرے۔ تھرمل پاور ہاﺅسز کو تیل کی قیمت میں کمی کرکے صارفین کو سستی بجلی مہیا کرائے لائن سپرنٹندنٹ سٹاف کویکساں طور پر گریڈ 17 ادا کرے لائن سپرنٹنڈنٹ کو جونیئر انجینئر خصوصی الاﺅنس منظور کیاجائے اور لائن سٹاف کو معیاری حفاظتی آلات بمعہ بکٹ نصب کردہ مہیا کرائے۔ یہ قراردادیں لیسکو کمپنی کے لائن سپرنٹنڈنٹ ، ایس ایس او ، فورمینوں کے اجلاس بختیار لیبرہال زیراہتمام آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی زیرصدارت خورشید احمدمرکزی جنرل سیکرٹری نے قرارداد کے ذریعے کئے گئے اس موقع پر لائن سپرنٹنڈنٹ زونل یونین کے چیئرمین مسعود قریشی، محمد طارق سیکرٹری، حاجی یونس کمبوہ، اکبر سعید بٹ، شاہد رضا،ساجد کاظمی، ذوالقرنین شاہ ،چوہدری احسن محمود، حاجی یامین، سید محمود الحسن اور دیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا ۔چارسدہ اور مردان میں ظالمانہ دہشت گردی کے شکار شہید طلبہ اور شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔چوہدری محمد انور جنرل مینجر (اپریشن) اور ضمیرحسین کلاچی ڈائریکٹر ایچ آر اینڈایڈمن لیسکو نے اعلان کیا کہ انتظامیہ نے مستحق لائن سپرنٹنڈنٹ عملہ کو یونین اور انتظامیہ کے معاہدہ کے مطابق کوٹہ کے مطابق ترقی کے احکامات کا اجراءکردیاگیا۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیاگیا کہ قومی ادارے بجلی، ریلوے، آئل اینڈگیس، پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے اسلامی اصلاحات کا نفاذ کرکے کارکردگی میں اضافہ کیاجائے اور قومی اقتصادی پالیسی اپنا کر قومی صنعت کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی زنجیروں سے آزاد کیاجائے۔