آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے گھر حمزہ شہباز کی آمد، امدادی چیک دیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز لوہاری گیٹ میںچندروز قبل آتشزدگی سے متاثرہ خاندان کے گھر گئے اور واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مالی امداد کا چیک دیا ۔ حمزہ شہباز نے آگ سے متاثر ہونے والے گھر کی تعمیر اور متاثرہ دوکانوں کی مرمت کا بھی وعدہ کیا۔انہوں نے ملحقہ مسجد کی بحالی اپنی جیب سے کرانے کا اعلان کیا ۔حمزہ شہبازنے اس حادثے میںجاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ سرکاری اداروں کو بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتنی چاہیے ۔