ہوائی فائرنگ، پولیس نے نیوی افسر کو تھانے میں بند کر دیا
اسلام آباد (آن لائن) تھانہ مارگلہ کی حدود میں حساس ادارے کے افسر اور پولیس کے درمیان ہوائی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے افسرکو تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک نیوی کے سینئر افسر حسن مقصود اپنی اہلیہ کے ساتھ ایف نائن پارک میں چہل قدمی کررہے تھے کہ پولیس موبائل نے پٹرولنگ کے دوران ان سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ حسن مقصود نے دو ہوائی فائر بھی کردیئے، جھڑپ میں پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی۔