گوجرانوالہ اور گوجرہ میں نوجوان سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کرلی

29 جنوری 2016

گوجرانوالہ + گوجرہ (نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) گوجرانوالہ میں نوجوان، گوجرہ میں 5 بچوں کے باپ نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق راہوالی ریلوے لائن کے قریب نوجوان تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے نامعلوم نوجوان ٹرین کو دیکھ کر اس کے آگے کود گیا تھا۔ نعش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں گوجرہ میں 5 بچوں کے باپ نے زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ نواحی چک نمبر93 ج۔ ب کے عبدالغفار نے گزشتہ روز کھیتوں میں جا کر نامعلوم وجوہات پر اپنے گلے میں پھندا ڈال لیا اور درخت کے ساتھ جھول کرموت کو گلے لگا لیا۔