قصور: نالے سے لاکھوں روپے کی مخصوص ویکسین برآمد، اطلاع کے باوجود ای ڈی او موقع پر آئے نہ کسی افسر کو بھجوایا

29 جنوری 2016

قصور(نامہ نگار) فیروز پور روڈ پر نقیب آباد کے قریب سروس روڈ سے ملحقہ نالہ میں بد عنوان عملہ نے لاکھوں روپے کی ویکسین پھینک دی جو کمسن بچوں اور عورتوں کے امراض کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ ویکسین وائلز 2016، 2017 اور 2019 تک قابل استعمال ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ قصور ڈاکٹر مسعود طارق کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نہایت سخت لہجے میں جواب دیا میں موقع پر نہیں پہنچ سکتا اور کہا آفیسر یہاں آ کر کیا دیکھے گا۔ آپ خبر شائع کریں۔ بعد ازاں ڈی سی او قصور کے موبائل پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔