تحفظ ناموس رسالت ایمان کا حصہ ہے: حقوق اہلسنت محاذ

29 جنوری 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حقوق اہلسنت محاذ میں شامل اہلسنت کی 20 تنظیموں کا اجلاس جامعہ حزب الاحناف میں ہوا۔ پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی پیر سید مصطفی رضوی، مفتی غلام حسن، علامہ سید اقبال حسین، مفتی محبت علی رضوی، علامہ مراد رضوی، علامہ دین محمد، مولانا شفقت علی خان، قاری محمد طفیل نوری، یوسف نقشبندی، مولانا عارف نورانی، علامہ آصف عطاری، مولانا نذیر احمد نورانی، مولانا مختار نے شرکت کی۔ رہنما¶ں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے لیکن ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اجلاس میں علماءکی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے۔ حکومت سے فوری طور پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...