جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

29 جنوری 2016

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے جس کے باعث جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برادری میں سپریم کورٹ کے ججز ،سٹاف اور وکلاء نے شرکت کی۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 4فروری کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔ 

حلف