پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈھائی ماہ بعد آج شروع ہو گا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈھائی ماہ کے طویل عرصے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت ریکارڈ 13 آرڈیننس پیش کرے گی۔ پنجاب اسمبلی کے 31 مئی تک 66 دن اجلاس ہونا لازمی ہے۔ حکومت 5 فروری کو یوم کشمیر پر بھی اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔ یوم کشمیر پر متفقہ قرارداد پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب ویجیلنس کمپنی آرڈیننس، بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی ممانعت کے آرڈیننس پیش کئے جانے کا امکان ہے۔