معمر اماراتی خاتون کو ذبح کرنیکی دھمکی،دبئی میں 3 پاکستانی گرفتار
دبئی (این این آئی) دبئی میں تین پاکستانیوں نے ایک معمر اماراتی خاتون کو ذبح کرنے کی دھمکی دی، اور پھر اس کی15 بھیڑیں لے کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ درج کروانے پر پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 67سالہ خاتون نے دو پاکستانیوں کو بھیڑوں کی دیکھ بھال کے لیے اور ایک کو بطور ڈرائیور ملازم رکھا ہوا تھاان تینوں پاکستانیوں کی عمریں 33، 27 اور 25 سال ہیں۔