بی ایڈ (پرائیویٹ) رجسٹریشن شیڈول کا اعلان ‘بی اے بی ایس سی داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے بی ایڈ پرائیویٹ امتحانات 2016ءکے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ امیدوار سنگل فیس 2875/روپے کے ساتھ 31 مارچ جبکہ1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 3 مئی، ڈبل فیس 5750روپے کے ساتھ 23 جون تک رجسٹریشن کرا سکیں گے۔دریں اثناءبی اے /بی ایس سی(ریگولر ) پارٹ ون اینول 2016ءکے امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری اور ڈبل فیس کے ساتھ18فروری ہے۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پربھی موجود ہیں۔