شاہدرہ میں شاہدرہ کا رہائشی ڈپٹی میئر نامزد کیا جائے

29 جنوری 2016

مکرمی! شاہدرہ میں پی پی 137، پی پی 138 میں ایم پی اے حضرات شاہدرہ کے مقامی نہیں ہیں، صرف این اے 118 کا ایم این اے حاجی محمد ریاض شاہدرہ پر ترس کھاتے ہوئے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ شاہدرہ کے عوام کی پُرزور اپیل ہے کہ اس دفعہ ڈپٹی میئر زون 1 شاہدرہ میں سے لیا جائے اور چیئرمین یو سی 10 ملک شاہد محمود چندا جو کہ پہلے ہی سے شاہدرہ میں ترقیاتی اور شاہدرہ کے مسائل کو حل کروانے میں کوشاں ہیں ڈپٹی میئر زون نمبر 1 نامزد کیا جائے تاکہ شاہدرہ کے مسائل حل ہو سکیں۔ (نوبہار بٹ ۔ جنرل سیکرٹری شاہدرہ رسول نگر ویلفیئر سوسائٹی، 0333-4464644)