330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، دنیا کی تیز ترین کھلونا کار تیار

29 جنوری 2016
330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، دنیا کی تیز ترین کھلونا کار تیار

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں بنائی گئی ایک کھلونا کار نے 330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر ریکارڈ قائم کر دیا ہے جو کھلونوں میں سب سے زیادہ تیز رفتار سے دوڑنے والی کار بن گئی ہے۔ امریکہ میں انجینئر اور شوقیہ افراد ہر سال تیز رفتار ماڈل کار بنا کر ان کا مقابلہ کراتے ہیں۔ ان کاروں میں باقاعدہ چھوٹے انجن ہوتے ہیں اور ان میں ایندھن ڈال کر ریڈیو کے ذریعے انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ ٹریک پر دوڑتے ہوئے اپنی رفتار بڑھا کر 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے۔ لیکن اکثر کاریں بہت تیزی سے دوڑنے کے بعد ناکارہ ہو جاتی ہیں۔ ہر سال امریکہ میں اسپیڈ ماڈل کار کے مقابلے ہوتے ہیں جہاں مختلف لوگ اپنی چھوٹی کاریں پیش کرتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ کئی شہروں میں ان گاڑیوں کے دوڑنے کے لئے خصوصی ٹریک بھی بنائے گئے ہیں۔