مشی گن کی جمی ہوئی جھیل میں بحری جہاز پھنس گیا

29 جنوری 2016
مشی گن کی جمی ہوئی جھیل میں بحری جہاز پھنس گیا

مشی گن (نیٹ نیوز) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جہاں سخت سردی اور برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اس شدید سردی میں جہاں کئی خوبصورت منظر دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں ایک ایسا منظر بھی دیکھا گیا ہے جسے دیکھ کر دل دہل جائے۔ یہ منظر کسی ہالی ووڈ فلم کا حصہ نہیں بلکہ امریکی ریاست مشی گن میں موجود ایک جھیل کا منظر ہے جو سخت سردی کے باعث جم چکی ہے اور اس جھیل سے گزرنے والا کئی ٹن بھاری بحری جہاز اس کے چنگل میں بری طرح پھنسا نظر آ رہا ہے۔