مردوں کے لئے سرکاری فرمان: دو شادیاں رچاﺅ یا جیل جاﺅ

29 جنوری 2016

ایریٹریا (نیٹ نیوز) افریقی ملک ایریٹریا میں مردوں کے لئے بیک وقت دو شادیاں کرنے کا سرکاری فرمان جاری کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی تو جیل میں جانا پڑ سکتا ہے۔ جی ہاں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری فرمان کے مطابق ملک کے مفتی اعظم کی جانب سے جہاں مردوں کو بیک وقت دو شادیاں رچانے کا پابند کر دیا ہے وہیں پہلی بیویوں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ مجازی خداﺅں کو دوسرا بیاہ رچانے کی اجازت دیں ورنہ جیل کی ہوا کھائیں۔ یہ انوکھا فرمان اس لئے جاری کیا گیا کیونکہ ایریٹریا میں مردوں کی تعداد انتہائی کم ہے اور کوئی خواتین دلہن بننے کے انتظار میں بوڑھی ہوتی جا رہی ہیں۔