برطانوی فوج میں انوکھا سپاہی شامل
لندن (نیٹ نیوز) فوج میں تندرست و توانا سپاہیوں کو پریڈ کرتے آپ نے دیکھا ہوگا لیکن اب برطانوی فوج میں ایک ایسا سپاہی شامل کر لیا گیا ہے جسے دیکھ کر آپ یقیناً حیرت زدہ ہو جائیں گے۔ برطانوی فوج میں بھرتی ہونیوالا یہ ویلن نامی کم عمر بکرا ہے جسے فرسٹ ویلش رجمنٹ میں بھرتی کیا گیا ہے۔ بھرتی کے موقع پر باقاعدہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی گئی جس میں اسکے ساتھ فوجیوں نے بھی حصہ لیا۔ برطانوی فوج کی فرسٹ ویلش رجمنٹ میں ایک بکرا بھرتی کرنے کی روایت سترہویں صدی سے چلی آ رہی ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملکہ کی 90 ویں سالگرہ پر اس رجمنٹ میں ایک بکرا بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔