بہادر نوجوان 8 منٹوں میں اہرام مصر پر چڑھ گیا

29 جنوری 2016

قاہرہ (نیٹ نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے گرفتاری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اہرام مصر پر چڑھنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ اہرام مصر کی چوٹی پر جا کر اس نے ایسی خوبصورت تصویر کشی کی جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس نے یہ کارنامہ صرف 8 منٹوں میں طے کیا۔