پالنپور: بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں 18 ہزار بیوہ خواتین کو مدعو کر لیا، 500 گائیں تقسیم کی گئیں

29 جنوری 2016

پالنپور(صباح نیوز) بھارتی گجرات کے ایک تاجر جتندرا پٹیل عرف جیتو بھائی نے اپنے بیٹے روی کی شادی پر شمالی گجرات کے پانچ اضلاع سے تقریبا 18 ہزار بیوہ خواتین کو شرکت کی دعوت دی۔ بیوہ خواتین میں کمبل بھی تقسیم کئے گئے جبکہ 500 غریب بیواﺅں کو دودھ دینے والی گائیں بھی دی گئیں تاکہ وہ مالی طور پر خود کفیل ہو سکیں۔بانسکانتھا، مہسانا، صبرکنتھا، پتن اور اراولی سے تعلق رکھنے والی یہ بیوائیں شادی کی تقریب کی خصوصی مہمان تھیں۔جتندرا پٹیل نے کہا یہ ان کی دلی خواہش تھی کہ نئے شادی شدہ جوڑے کو بیوہ خواتین کی دعائیں ملیں۔ عام طور پر ہندو معاشرے میں بیوہ خواتین کو شادی بیاہ کی تقریبات میں بلانا برا شگون مانا جاتا ہے، لیکن انہیں اپنے بیٹے کی شادی پر بلا کر میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ ایسے تمام عقائد کا تعلق اندھی تقلید کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والی بیوہ خواتین میں کمبل بھی تقسیم کئے گئے جبکہ 500 غریب بیواﺅں کو دودھ دینے والی گائیں بھی دی گئیں تاکہ وہ مالی طور پر خود کفیل ہو سکیں۔
بھارتی تاجر / بیوہ