سعودی عرب: پرفیوم بنانے والی فیکٹری سے 10 گیلن پیشاب برآمد

29 جنوری 2016

جدّہ (نیٹ نیوزش) سعودی عرب میں پرفیوم بنانے والی فیکٹری کے وئیر ہاﺅس سے 10 گیلن انسانی پیشاب برآمد کر لیا گیا۔ ہیل کی میونسپلٹی کی ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اس نے کئی کنٹینرز میں 10 گیلن پیشاب دیکھا۔ میونسپلٹی ٹیم نے تیل سے معطر کی گئی لکڑی بھی پکڑ لی جو عود کے طور پر فروخت کی جانا تھی۔ ٹیم کو نامعلوم خام مال، تیل اور پرفیوم کی بوتلیں بھی ملیں۔ ٹیم نے فوری طور پر وزارت تجارت، سول ڈیفنس اور پولیس کو آگاہ کیا۔ غیر ملکی ملازمین کو گرفتار کر کے وئیر ہاﺅس کو بند کر دیا گیا۔ وئیر ہاﺅس کے آپریٹر کیخلاف انسانی یورین کے استعمال، بغیر لائسنس پرفیوم بنانے، صحت کے قوانین کی خلاف ورزی اور نامعلوم خام مواد کی موجودگی پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پرفیوم