پنجاب حکومت کے 3 افسران کا تبادلہ
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے تین افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ مس صائمہ کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ، عائشہ ممتاز ایڈمنسٹریٹر فریٹ اینڈ پسنجر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور رانا شکیل اسلم سیکشن آفیسر کیبنٹ ون کا باہمی تبادلہ کردیا گیا۔