پاکستانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری کا معاملے پرکارروائی کا اختیار وزرات داخلہ کے پاس ہے، دفترخارجہ معاملے میں مداخلت نہیں کررہا۔
اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزرات داخلہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کررہی ہے اورمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکوئی بھی وضاحتی بیان جاری کرنا قبل ازوقت ہوگا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کیس کو دیکھ رہی ہے، دفتر خارجہ کو اس کی تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار ہے، اس لئے فی الحال کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا ۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ نے امریکی حکام پرواضح کردیا ہے کہ امریکی شہری کو قانوناً استثنیٰ حاصل نہیں اور وہ اسلحہ لے کرچلنے کا مجاز بھی نہیں تھا۔