فواد خان نے اپنی نئی فلم کا ٹیزر جاری کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار فواد خان نے اپنے نئے پروجیکٹ ’بیٹ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا ے دور رہنے والے مایاناز اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی تشویش کو کچھ کم کیا ہے۔

اداکار نے اپنی آنے والی فلم ’بیٹ‘ کا پہلا ٹیزر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنا دی کہ اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔یکم مارچ کو ریلیز ہونے والی فواد خان کی اس نئی فلم کا ٹیزر دیکھ کر مداح بے حد پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

فواد خان نے اپنے اس نئے پروجیکٹ کے حوالے سے تاحال زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں لیکن ان کی پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف اتنا لکھا ہے کہ ’یہ کہانی ہے دھڑکنوں کی‘ اس کے ساتھ انہوں نے ’بیٹ‘ اور جلد آریا ہے، کے ہیش ٹیگز استعمال کئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ دانیال نعیم، عرفان جونیجو، شاہویر جعفری اور جنید اکرم بھی مداحوں کو محظوظ کرتے نظر آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...