پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران سرجیکل ماسک مہنگے داموں بیچنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں شاہراہِ قائدین پر کارروائی کرتے ہوئے کار شو روم سے ایک ملز م محمد عثمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر گلشنِ اقبال کے بلاک 13 ڈی سے 74 ہزار سرجیکل ماسک اور 200 انفلوژن واٹر ڈرپس برآمد کر لیں۔ملزم محمد عثمان نے کورونا وائرس سے احتیاط کے لیے شہریوں کی جانب سے ماسک کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر شو روم کے مالک مزمل امام کے ساتھ شراکت داری کی تھی اور ملزم او ایل ایکس پر مہنگے داموں بڑے پیمانے پر ماسک فروخت کر رہا تھا۔پاکستان ر ینجرز سندھ کی جانب سے ایک اور کارروائی کے دوران واٹر پمپ چورنگی سے دکاندار عماد کو گرفتار کیا گیا جس سے بھاری مقدار میں فیس ماسک برآمد کر لیے گئے جو کہ فی پیکٹ 1650 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔رینجرز ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمیوں اور ناخوشگوار واقعات کی فوری اطلاع قریبی تعینات رینجرز اہلکاروں یا رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101 پر کال کرکے دیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38