چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خوفناک کرونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ کتے کی مالکن کاروباری خاتون ہیں جن کا نام وونی چوہاؤ ژری ہے۔چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا خوفناک کرونا وائرس انسانوں کے بعد جانوروں میں بھی منتقل ہونا شروع ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی خاتون کے گھر پر پلنے والے کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جسے اسپتال انتظامیہ نے تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ کتے کی مالکن کاروباری خاتون ہیں جن کا نام وونی چوہاؤ ژری ہے۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس ’COVID2019‘ پاکستان سمیت دنیا کے 51 ممالک تک پہنچ گیا، اب تک وائرس کی وجہ سے 2800 سے زائد اموات ہوئیں۔