وزیراعظم عمران خان نے روہڑی حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، حادثے میں انیس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سےجاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے روہڑی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔دوسری جانب گذشتہ شب روہڑی کے علاقے کندھرا پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس اور مسافر بس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد انیس تک جاپہنچی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024