چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید47افراد ہلاک اور 427نئے مصدقہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2835جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79ہزار 251 ہوگئی ہے جن میں سے 7664افراد کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ہفتہ کو چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے 427 نئے مصدقہ مریضوں اور47 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ملی ہیں۔قومی صحت کمیشن کے مطابق ہلاکتوں میں 45 صوبہ ہوبے، ایک بیجنگ اور ایک ہینان سے ہوئی۔کمیشن کے مطابق جمعہ کو 248مزید مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جمعہ کے ہی روز 2ہزار885 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 288 کی کمی کے بعد 7ہزار 664 رہی۔جمعہ کے آخر تک چینی مین لینڈ پر مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 79ہزار 251تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2ہزار 835 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے مزید کہاکہ 1ہزار 418 افراد کے تاحال بیماری سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔کل 39ہزار2 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے۔کمیشن نے کہاکہ مریضوں کے 6لاکھ58ہزار587قریبی رابطہ کاروں کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے جمعہ کو 10ہزار 193 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 58ہزار 233 افراد تاحال طبی نگرانی میں موجود ہیں۔جمعہ کے آخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 2 ہلاکتوں سمیت 94مصدقہ کیسز، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 10 مصدقہ کیس جبکہ تائیوان میں ایک ہلاکت سمیت 34 مصدقہ کیس سامنے آئے ہیں۔ہانگ کانگ میں 30 مریضوں، مکا میں 8 اور تائیوان میں 9 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیاہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024