سعودی وزارت توانائی کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس نکالنے والے ممالک میں2030 تک تیسر نمبر پر آجائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب 2018 میں گیس نکالنے والے ممالک میں نویں نمبر پر تھا۔بی پی کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب 2018 میں قدرتی گیس نکالنے والے ممالک میں پوری دنیا میں نویں نمبر پر تھا۔ 2018 میں 112.1ارب مکعب میٹر گیس نکالی تھی۔ یہ اس وقت گیس کی کل عالمی پیداوار کا 2.9 فیصد تھا۔2018 میں دنیا بھر میں 3.87 ٹریلین مکعب میٹر گیس نکالی گئی۔سعودی عرب نے حالیہ دس برسوں کے دوران قدرتی گیس کی پیداوار میں 47 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔2008 میں 76.4ارب مکعب میٹر گیس نکال رہا تھا۔ 2009 میں پیداوار 74.5 ارب مکعب میٹر رہی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024