اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے سربراہ نے اقوام عالم پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقی ایشیائی افراد کے خلاف تعصب کا مقابلہ کریں۔ نئے کورونا وائرس کے پھیلاو کے تناظر میں یورپ اور دیگرعلاقوں میں اس طرح کے تعصب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جینیوا سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو نے چین اور مشرقی ایشیائی نسلوں کے افراد کے خلاف تعصب کی افسوسناک لہر کو جنم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہتک آمیز پوسٹس اور جھوٹی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔انہوں نے رکن ممالک پر ہر قسم کے تعصب کا مقابلہ کرنے کے لیے زور دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024