نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ اسد انتظامیہ ادلب پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے جسے چاہیے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتے ہوئے محصور عوام کے لیے مدد کی ترسیل ممکن بنائے۔ نیٹو کا ایک ہنگامی اجلاس ترکی کی درخواست پر ہوا جس کے بعد اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اسد انتظامیہ ادلب پر حملے جاری رکھےہوئے ہے جسے چاہیئے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتےہوئے محصور عوام کےلیے مدد کی ترسیل ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت حال میں ترکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس سے نیٹو کا تعاون جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اسٹولٹن برگ نے ٹویٹر پر ترکی کی درخواست کے نتیجے میں نیٹو کی چوتھی قرارداد پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024