جرمن وزارت صحت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جرمنی بھر میں اب تک 60 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو اب دوبارہ صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر ہائنس برگ میں قریب ایک ہزار افراد قرنطینہ ہیں۔ اس صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ایک جوڑا کارنیوال کے ایک جشن میں شریک ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اب تک جرمنی کے کئی شہروں اور قصبوں میں متعدد افراد میں اس وائرس کی تشخیص کی جا چکی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38