کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے شراب اور گٹکے برآمد کر لئے۔شاہ فیصل میں پولیس نے عوام کی مدد سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اسکی نشاندہی پر ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔دوسری جانب محمود آباد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب کی بوتل برآمد کر لی۔ ملزمان شہر کے مختلف مقامات پر شراب سپلائی کرتے تھے۔ایک اور گرفتاری پریڈی پولیس نے کی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی گٹکے بھی برآمد کئے گئے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024