پنجاب اور کے پی کے کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت دوبارہ لوٹ آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے، جس کے باعث جاتی سردی لوٹ آئی ہے۔
لاہور کے مختلف مقامات پر تیز ہوا کے ساتھ تیز بارش بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، ٹھنڈی اور تیز ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم بھی بدل گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار تک مختلف مقامات پر بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا،تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم کافی بہتر رہے گا۔