مکرمی! کالاباغ ڈیم کی تعمیر تقریباً تین عشروں سے تعطل کا شکار ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر پر سابقہ حکومتوں نے اربوں روپے خرچ کئے‘ لیکن نامعلوم وجوہ کی بنا پر اسے بند کردیا تھا۔ اگر کالاباغ ڈیم اس وقت تعمیر ہو جاتا تو ہماری حکومت انرجی کے معاملے میں خودکفیل ہو جاتی۔ اس ڈیم کی افادیت کا اندازہ لگایا جانا اشد ضروری ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر سے 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ کاشت کے قابل ہو جائے گا۔ درآمدات برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔ لاکھوں ہنر مند بے روزگارنوجوانوں کو روزگار ملے گا اور ضلع میانوالی میں کاروبار‘ زراعت‘ تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں مثالی ترقی کرے گا اور ضلع کی پسماندگی دور ہوگی اور پنجاب کے ترقی یافتہ اضلاع میں میانوالی کا شمار ہوگا۔ کابالاغ ڈیم وزیراعظم عمران خان کے ضلع اور ان کے آبائی حلقہ میں واقع ہے۔ امید ہے وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کے دور میں ہی کابالاغ ڈیم کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے۔ اگر موجودہ حکومت نے اس کی تعمیر نہ کرائی تو آئندہ اس کی تعمیر کے دور رور تک امکانات نظر نہیں آئیں گے اور ضلع میانوالی کی پسماندگی ختم نہیں ہو سکے گی۔ وزیراعظم اس سلسلہ میں فوری اقدامات کریں۔ (سید لطف علی بخاری موچھ میانوالی)
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024