فیڈرل بورڈآف ریونیونے کہاہے کہ سال دوہزارانیس کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزیدتوسیع نہیں کی جائے گی۔
ایک اعلامیے کے مطابق ایف بی آر سال دوہزاراٹھارہ کے فعا ل ٹیکس دہندگان کی فہرست کو دوہزارانیس کی فہرست کے ساتھ تبدیل کرلے گا اورجن افرادنے دوہزارانیس کے ٹیکس سال کے گوشوارے جمع نہیں کرائے انہیں اس فہرست سے خارج کردیاجائے گا۔
ادھرایف بی آر کے ترجمان نے کہاکہ ٹیکس فائلرزکی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پینتالیس فیصداضافہ ہواہے۔