حکومتی عدم توجہ کے سبب ٹیکسٹائل انڈسٹری زوال پذیر ہے:اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث زرعی اجناس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری زبوں حالی کا شکار ہے۔ اس وقت کاروباری حالات سازگار نہیں ہیں جبکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید میں کافی کمی آ چکی ہے۔پاکستان زرعی اعتبار سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور جی ڈی پی میں زراعت کا ایک بڑا شیئر ہوتا ہے جبکہ ملکی آبادی کا سب سے بڑا حصہ اسی پیشے سے وابستہ ہے، جو اپنا پیٹ پالنے کیساتھ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔مگر حکومتوں کی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ مسائل سے دو چار ہے اور پیدوار میں کمی اور لاگت میں اضافہ کی وجہ سے کسان پریشان ہے ۔