وزیراعظم محمد نوازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 8 روپے 48 پیسے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ 62.77 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.67 روپے فی لیٹر کی کمی کے ساتھ 71.12 روپے فی لیٹر ہو گی۔ بیان کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024