پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرلی
گلگت (نیٹ نیوز) پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرلی۔ علی سدپارہ نے سپین اور اٹلی کے کوہ پیماﺅں کے ہمراہ نانگا پربت کی چوٹی سر کی۔ کوہ پیما الیکس زیکون کا تعلق سپین اور سائمن مورو کا تعلق اٹلی سے ہے۔ کسی بھی ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ موسم سرما میں نانگا پربت کی چوٹی سر کی گئی ہے۔